ایران نے صرف پانچ سیکنڈ میں کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجی بنا لی، حیران کن خبر آ گئی

ایران نے صرف پانچ سیکنڈ میں کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجی بنا لی، حیران کن خبر آ گئی


ایران نے صرف پانچ سیکنڈ میں کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجی بنا لی، …

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے 5 سیکنڈ میں 100 میٹر کے دائرے میں موجود کورونا وائرس کا پتا چلانے والی ٹیکنالوجی متعارف کرا دی  ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق افتتاحی تقریب پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں کی گئی۔ایرانی فوج کی تیار کی گئی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں میں یا مقامات پر موجود کورونا وائرس کا 5 سیکنڈ میں پتا چلایا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں ایک آلہ مقناطیسی میدان پیدا کرتا ہے جو اطراف کے مقامات کی اسکریننگ کرتا ہے۔

اس آلے پر نصب اینٹینا انفکیشن کا شکار افراد یا آلودہ مقامات کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔ اس طریقے کا ایک بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ بیمار یا مشتبہ افراد کے خون کے نمونے لینے کی ضرورت نہیں رہے گی۔کورونا وائرس کا پتا چلانے والے اس آلے کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی آپریٹ کیا جا سکتا ہے۔ایران کے مختلف اسپتالوں میں اس ٹیکنالوجی کی جانچ کرلی گئی ہے اور اس کے نتائج 80 فیصد تک درست رہے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 389 لوگ متاثر جب کہ 4 ہزار 777 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے