ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لگ رپورٹ جاری کر دی ،پاکستان میں حالات کیسے رہیں گے ؟ پیشگوئی کر دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لگ رپورٹ جاری کر دی ،پاکستان میں حالات کیسے رہیں گے ؟ پیشگوئی کر دی


ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لگ رپورٹ جاری کر دی ،پاکستان میں حالات …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد رہے گی اور کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 9.8 فیصد کمی متوقع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق براعظم ایشیا کی معاشی صورتحال پر ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ ایشین آوٹ لک رپورٹ 2020 جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت 2020 میں دباو میں رہے گی اور رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی آو¿ٹ لک رپورٹ کے مطابق اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات زرعی پیداوار میں کمی اور کورونا وائرس کے باعث شرح نمو میں کمی ہوئی، آئندہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3.2 فیصد ہو گی۔

آو¿ٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 2.8 فیصد کے برابر رہے گا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، حکومت کے احساس پروگرام سے کورونا وائرس کے برے اثرات کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے