ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ، دیکھتے ہیں وزیراعظم اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف کیا سزا مقررکرتے ہیں؟،شہباز شریف کاکارروائی کا مطالبہ

ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ، دیکھتے ہیں وزیراعظم اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف کیا سزا مقررکرتے ہیں؟،شہباز شریف کاکارروائی کا مطالبہ


ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ، دیکھتے ہیں وزیراعظم اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے،کارروائی ہونی چاہئے،شہبازشریف نے رپورٹ کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف فردجرم قراردےدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے گندم اورچینی کی قیمتوں میں اضافہ کی رپورٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ ایف آئی اے رپورٹ سنگین انکشاف ہے،کارروائی ہونی چاہئے،رپورٹ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف فردجرم ہے ،وزیراعظم ای سی سی کے چیئرمین ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دیکھتے ہیں وزیراعظم اپنے وزیراعلیٰ کے خلاف کیا سزا مقررکرتے ہیں؟۔

انہوں نے کہاکہ میں عوام کے ساتھ مل کر کورونا کیخلاف جنگ کرنے کیلئے لندن سے آیا تھااس تہیہ کے ساتھ آیا کہ ذاتی پسند و ناپسند سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت کرنی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے