ایف آئی اے کی رپورٹ آگئی اب کسی فرانزک کی ضرورت نہیں ،وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ کو عہدوں سے ہٹادینا چاہیے،مریم اورنگزیب

ایف آئی اے کی رپورٹ آگئی اب کسی فرانزک کی ضرورت نہیں ،وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ کو عہدوں سے ہٹادینا چاہیے،مریم اورنگزیب


ایف آئی اے کی رپورٹ آگئی اب کسی فرانزک کی ضرورت نہیں ،وزیر اعظم اوروزیراعلیٰ …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ آگئی اب کسی فرانزک کی ضرورت نہیں ،وزیر اعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عہدوں سے ہٹادینا چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق رپورٹ پر کہاہے کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی کی قلت کرائی ،ایف آئی اے کی رپورٹ آگئی اب کسی فرانزک کی ضرورت نہیں ،

انہوں نے کہاکہ ملک میں چینی کی ڈیمانڈزیادہ تھی لیکن حکومت نے برآمد کی اجازت دے دی،حکومت نے چینی پر سبسڈی دی، دام مہنگے کرائے،عمران خان نے خودکواورعثمان بزدارنے حواریوں کوفائدہ پہنچانے کیلئے یہ سب کرایا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ ماضی کی قیادت کی گردان بند کریں ،عمران خان اور عثمان بزدار پرفرد جرم عائد ہوچکی،عمران خان نے خود برآمد اور سبسڈی کی اجازت دی ،ہم باربار کہتے رہے جہانگیر ترین اور خسروبختیار کی ملوں کی تلاشی کرائیں،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عہدوں سے ہٹادینا چاہئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے