ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور


ایل این جی کیس ،شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں ن لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورآئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں،عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق اور یعقوب کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔

خواجہ نوید احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت سے استدعا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے،عدالت نے ن لیگی رہنماشاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورآئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے