ایک طرف کورونا کیخلاف جنگ تو دوسرے محاذ پر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کتنے دہشتگرد مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

ایک طرف کورونا کیخلاف جنگ تو دوسرے محاذ پر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کتنے دہشتگرد مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں


ایک طرف کورونا کیخلاف جنگ تو دوسرے محاذ پر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز …

ایک طرف کورونا کیخلاف جنگ تو دوسرے محاذ پر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کتنے دہشتگرد مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

راولپنڈی(ویب ڈیسک) شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے گائوں اِدل خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے سے بھارتی ادویات، اسلحہ،مواصلاتی آلات، لٹریچر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے