اے کوہلی! چوکا مار ناں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

اے کوہلی! چوکا مار ناں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ویڈیو وائرل ہو گئی


”اے کوہلی! چوکا مار ناں“ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ویڈیو وائرل ہو گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی عالمی وباءکورونا سے اب تک لاکھوں افراد متاثر ہو چکے ہیں اور ہزاروں اموات ہوئی ہیں جبکہ بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے جس کے باعث گھروں میں محصور لوگ وقت گزارنے میں مصروف ہیں۔

موذی وائرس کی وجہ سے جہاں دیگر معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں اور کرکٹ کے میدان بھی سونے ہو چکے ہیں جس کے باعث کرکٹرز بھی اپنے اپنے گھروں میں محصور ناصرف ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں بلکہ وقت گزاری کیلئے دلچسپ ویڈیوز بنانے کے علاوہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لائیو سیشنز کے ذریعے ماضی کے قصے سنانے میں مصروف ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے بھی لاک ڈاﺅن کے دوران ایک ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں ”اے کوہلی، کوہلی! چو کا مار ناں۔۔۔“ ان کے ایسا کہنے کے بعد کیمرہ ویرات کوہلی پر فوکس کرتا ہے جو دونوں آنکھیں اچکا کر ان کی طرف دیکھ کر سر ہلاتے ہیں۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے