”بابراعظم کے علاوہ کسی ایک بلے باز کا نام بتا دیں جو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھاتا ہے“ فخر زمان نے ناقدین کو بھرپور جواب دینے کیساتھ اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ بھی بتا دی

”بابراعظم کے علاوہ کسی ایک بلے باز کا نام بتا دیں جو مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھاتا ہے“ فخر زمان نے ناقدین کو بھرپور جواب دینے کیساتھ اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ بھی بتا دی


”بابراعظم کے علاوہ کسی ایک بلے باز کا نام بتا دیں جو مستقل مزاجی سے کارکردگی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے جارحانہ بلے بازی کی سوچ کو اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کے علاوہ کسی ایک ایسے بلے باز کا نام بتا دیں جو تینوں فارمیٹس میں تسلسل کیساتھ کارکردگی دکھا رہا ہو۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”پاکستانی ٹیم میں بابراعظم کے علاوہ کوئی ایک ایسا کھلاڑی دکھا دیں جو مستقل مزاجی کیساتھ ہر میچ میں رنز بناتا ہو۔ میں ٹی 20 کرکٹ کھیلتا ہوں جو پہلے ہی ہائی رسک گیم ہے اور بطور اوپنر مجھ سے زیادہ سٹرائیک ریٹ کیساتھ بیٹنگ کی توقع کی جاتی ہے، میں اپنی شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں اور جب آپ بہت زیادہ شاٹس کھیلتے ہیں تو آﺅٹ بھی ہو سکتے ہیں۔ بہرحال میں اپنی بیٹنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہا ہوں تاکہ حریف ٹیم کے پلانز کا سامنا کر سکوں جو وہ میرے لئے بناتے ہیں۔“

فخر زمان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں وہ سپن باﺅلنگ کھیلنے میں پریشانی کا شکار رہے۔ انہوں نے کہا ”اگر آپ پی ایس ایل کے رواں سیزن کو دیکھیں تو میں چھ سے سات مرتبہ سپنر کے ہاتھوں آﺅٹ ہوا کیونکہ میں نے سپنرز پر پہلی گیند سے ہی حملہ کرنے کی کوشش کی لہٰذا ایسا کرنے پر ہمیشہ ہی غلطی کی گنجائش رہتی ہے، اگلی مرتبہ میں سپنر کے ہاتھوں آﺅٹ نہ ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔“

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے