باجوڑ:چہارمنگ میں دھماکے میں 3 لیویزاہلکارزخمی

باجوڑ:چہارمنگ میں دھماکے میں 3 لیویزاہلکارزخمی


باجوڑ:چہارمنگ میں دھماکے میں 3 لیویزاہلکارزخمی

باجوڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن)باجوڑ کے علاقے چہارمنگ میں دھماکا میں 3 لیویزاہلکارزخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے دھماکے پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق باجوڈ کے علاقے چہارمنگ میں دھماکے میں 3 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے،دھماکے میں تحصیلدارنواگئی کی گاڑی کونشانہ بنایاگیا، واقعہ میں تحصیلدارعبدالحسیب محفوظ رہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے دھماکے پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /FATA /باجوڑ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے