باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے اپنی 6 سالہ کامیاب شادی کا راز بتادیا، جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے

باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے اپنی 6 سالہ کامیاب شادی کا راز بتادیا، جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے


باکسر عامر خان نے فریال مخدوم سے اپنی 6 سالہ کامیاب شادی کا راز بتادیا، جان کر …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی شادی کو 6سال گزر گئے اور گزشتہ ماہ ان کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے محمد زیویار رکھا ہے۔ اب عامر خان نے اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی کا ایک حیران کن راز دنیا کو بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 33سالہ عامر خان کا کہنا ہے کہ میری خوشگوار کا راز میرا دوسرا گھر ہے۔ مجھے اب بھی کبھی کبھار تنہائی کی ضرورت پڑ جاتی ہے جس پر میں اپنی اہلیہ سے دور اپنے دوسرے گھر میں رہنے لگتا ہوں اور پھر واپس ان کے پاس آ جاتا ہوں۔

رپورٹ کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ میرا یہ دوسرا گھر ہمارے بولٹن میں واقع گھر سے ملحق ہی ہے جو دو بیڈروم کا اپارٹمنٹ ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے میاں بیوی کی پرائیویسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کو جگہ دینی چاہیے۔ اس کے لیے کبھی کبھار آپ الگ ہو جائیں تو اس کے آپ کی ازدواجی زندگی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے