باکسر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ کو قابل تحسین قرار دیدیا

باکسر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ کو قابل تحسین قرار دیدیا


باکسر عامر خان نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ کو قابل تحسین قرار …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ریلیف فنڈ قابل تحسین ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہم نے مل کر لڑنا ہے،ہم سب مل کر ہی نہیں کورونا وائرس سے نجات پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ریلیف فنڈ قابل تحسین ہے،میں عمران خان کی ہر طرح مدد کروں گا،بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی عمران خان کے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے اس سے قبل لندن میں واقعہ اپنے شادی ہال کی بلڈنگ بھی کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں استعمال کیلئے دینے کا اعلان کیا تھا جبکہ وہ پاکستان میں بھی متاثرہ افراد کی مالی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے