بریڈ ہوگ نے آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا اعلان کر دیا، کتنے اور کون سے پاکستانی شامل کئے؟ زبردست خبر آ گئی

بریڈ ہوگ نے آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا اعلان کر دیا، کتنے اور کون سے پاکستانی شامل کئے؟ زبردست خبر آ گئی


بریڈ ہوگ نے آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا اعلان کر دیا، کتنے اور کون سے پاکستانی شامل …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر بریڈ ہوگ نے آل ٹائم ٹیسٹ الیون کا اعلان کیا ہے جس میں عمران خان اور جاوید میانداد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 49 سالہ بریڈ ہوگ کے ایک مداح نے ٹوئٹر پر ان سے اپنی آل ٹائم ٹیسٹ الیون سے متعلق پوچھا تو انہوں نے اس کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹیم کا اعلان کیا جس میں ویسٹ انڈیز کے 4، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کے 2,2 جبکہ آسٹریلیا کا ایک کھلاڑی شامل کیا۔

بریڈ ہوگ نے آل ٹائم ٹیسٹ الیون میں جاوید میانداد، سنیل گواسکر، ویوین رچرڈز، برائن لارا، سچن ٹنڈولکر، ڈیوڈ گوور، جیک رسل، عمران خان، جوئل گارنر، مالکم مارشل اور شین وارن کو شامل کیا ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے