بلاول بھٹو جلسہ سے خطاب کیلئے میر پور روانہ ہوگئے

بلاول بھٹو جلسہ سے خطاب کیلئے میر پور روانہ ہوگئے


بلاول بھٹو جلسہ سے خطاب کیلئے میر پور روانہ ہوگئے

میرپور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جلسہ سے خطاب کیلئے میرپور روانہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا قافلہ اسلام آباد سے میرپور روانہ ہوا۔روانگی کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت رہی ۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی روانگی کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکے جلسہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ میرپورکرکٹ سٹیڈیم کو بینرز اورپارٹی پرچموں سے سجادیاگیاجبکہ شہر بھر میں ان کے استقبالی بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمری چوہدری عبدالمجید سمیت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مقامی رہنماﺅں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو کے جلسہ کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

مزید : میرپور /اہم خبریں



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے