بلاول بھٹو کا بیان کورو نا کےخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے,فردوس عاشق اعوان

بلاول بھٹو کا بیان کورو نا کےخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے,فردوس عاشق اعوان


بلاول بھٹو کا بیان کورو نا کےخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے …

بلاول بھٹو کا بیان کورو نا کےخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے,فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلاول بھٹو کا بیان کورو نا کےخلاف جنگ میں قومی یکجہتی کی فضا پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہے۔سب جانتے ہیں کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی میں فیصلے مشاورت سے طے پاتے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اس کمیٹی کے رکن ہیں۔سندھ کے عوام پاکستان کے شہری ہیں۔وزیراعظم عمران خان تمام اکائیوں میں بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے ضامن ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول صاحب! شعبہ صحت اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں ہے۔گذشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے سندھ میں آپ کی حکومت قائم ہے۔یہ سیاست چمکانے کا وقت نہیں، متحد ہوکر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے