بلوچستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

mobile logo


بلوچستان میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صبح سویرے بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق آج صبح سویرے بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی اورزلزلے کامرکز لسبیلہ سے 77کلومیٹر شمال کی جانب تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرپر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید :

اہم خبریںعلاقائیبلوچستانکوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے