بلوچستان میں کتنے مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے اور اب تک کتنے افراد صحت یاب ہو چکے ہیں؟تفصیلات آ گئیں

بلوچستان میں کتنے مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے اور اب تک کتنے افراد صحت یاب ہو چکے ہیں؟تفصیلات آ گئیں


بلوچستان میں کتنے مریضوں کے ٹیسٹ ہوئے اور اب تک کتنے افراد صحت یاب ہو چکے …

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف سیکریٹری بلوچستان کا کہنا ہے کہ 18 سو سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں کرونا وائرس کے 158 کیسز ہیں جبکہ 19 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ ہوئے، 18 سو سے زائد زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے، 19 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔چیف سیکریٹری کا کہنا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا ایک خاتون کی حالت تشویش ناک ہے، 8 لوگ گھروں میں ا?ئسولیشن میں ہیں۔ صوبے میں ریلیف پیکج پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بی ا?ئی ایس پی میں بھی صوبے حصہ ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لیے 60 ہزار حفاظتی لباس ا?ئندہ ہفتے مل جائیں گے، ضروری جگہوں پر این 95 ماسک پہنچائیں گے۔ این ڈی ایم اے سے کافی حد تک سامان مل چکا ہے۔چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ امید ہے شہری ہدایات پر عمل کر کے وائرس کو پھیلنے نہیں دیں گے، کچھ لوگ پکنک اور محفلیں لگانے سے باز نہیں ا?رہے، امید ہے اگلے ہفتے مزید مریض صحت یاب ہوں گے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے