بلوچستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد کتنی اور ابتک کتنے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں؟تفصیلات آ گئیں

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد کتنی اور ابتک کتنے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں؟تفصیلات آ گئیں


بلوچستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد کتنی اور ابتک کتنے مریض …

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد کتنی اور ابتک کتنے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں؟تفصیلات آ گئیں

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں نوول کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد220ہوگئی جبکہ مجموعی طورپر95افراد صحت یاب ہوگئے ہیں ،قرنطینہ سینٹرز میں موجود افراد کی تعداد327ہیں،مجموعی طورپر9625افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 3474افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں ۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں اب تک9625افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 4016افراد مشتبہ ہیں جبکہ مجموعی طورپر3694افراد کے زرلٹس آئے ہیں جن میں 3474افراد کے ٹیسٹ منفی جبکہ 220افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ 100ٹیسٹ آنا باقی ہیں ،محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز شیخ زاہد ہسپتال میں زیر علاج 6مریضوں کے ٹیسٹ منفی آنے پر ڈسچار کردیاگیاجس کے بعد بلوچستان میں متاثرہ افراد میں سے اب تک95افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص وفات پا گیاہے ۔صوبے میں کورونا وائرس سے 5اضلاع متاثر ہیں ۔اس وقت مختلف قرنطینہ سینٹرز میں موجود افراد کی تعداد327ہیں جن میں تفتان میں 235،دالبندین میں 16،پی سی ایس آئی آر میں 2،خضدار میں 27،ژوب میں 23،ہرنائی میں 5،گوادر میں 3،آر ڈی اے میں 18افراد موجود ہیں ،محکمہ صحت کے مطابق 220افراد میں سے 72لوکل ہیں جن میں کوئٹہ سے 53،چاغی سے11،لورالائی سے 6،خضدار اور ہرنائی سے ایک ،ایک مریض ہیں ،قرنطینہ سینٹر میں موجود19جن میں 12مقامی اور7ایرانی ڈرائیور شامل تھے کو ڈسچارج کردیاگیا جبکہ 7ایرانی ڈرائیوروں کو ایرانی حکومت کے حوالے کردیاگیا اس کے علاوہ 23افراد کو بھی گھروں کو بھیج دیاگیاہے ۔محکمہ صحت کے مطابق اضلاع کی سطح پر اب تک 1733افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے جن میں کوئٹہ میں 154، ژوب میں 779، نصیرآباد میں 19،لسبیلہ میں 931،پشین میں 4شامل ہیں جبکہ 76افرادکے سیمپلز لئے گئے ہیں ۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے