بل گیٹس نے اہم ادارے کی امداد روکنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کردیا

mobile logo


بل گیٹس نے اہم ادارے کی امداد روکنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کردیا

بل گیٹس نے اہم ادارے کی امداد روکنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کردیا

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی اور امریکی ارب پتی بل گیٹس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا ڈبلیو ایچ او کے بارے میں اعلان انتہائی خطرناک ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا عالمی ادارہ صحت کی ایک ایسے وقت میں امداد بند کرنا جب پوری دنیا کرونا کے خلاف لڑ رہی ہے انتہائی خطرناک اور تشویشناک ہے۔ امریکی صدر کے اعلان سے ‘کرونا’ کے خلاف ‘ڈبلیو ایچ او’ کی کوششیں مزید کمزور ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ جنوری میں بل گیٹس نے عالمی ادارہ صحت کو کرونا کی ویکسین کی تیاری اور دیگر وبائی امراض سے روک تھام کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا۔گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرونا وائرس بحران میں اس ادارے نے انتہائی بدنظمی کا مظاہرہ کیا اور اس کے پھیلاو¿ کو چھپایا۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے ڈبلیو ایچ او کو مالی امداد روکنے کے امریکی فیصلے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایسے اقدامات کرنے کا وقت نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے