بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں کا موت کا کھیل،شیخوپورہ میں کتنے لوگوں کو قتل کردیاگیا؟ناقابل یقین خبر

mobile logo


بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں کا موت کا کھیل،شیخوپورہ میں کتنے لوگوں کو قتل …

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ میں بچوں کی لڑائی میں 2 خواتین سمیت8 افراد قتل اور3 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چند دن پہلے محلے کے بچوں میں جھگڑا ہوا جس پر بڑے بھی کود پڑے،گزشتہ روز سونی اور خادم گروپ میں بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا،آج ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 8 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،مقتولین کے ورثا نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی گئی،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابشیخوپورہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے