بھارتی فوج باز نہ آئی، ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے ہیں


بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج نے چری کوٹ اور شکر گڑھ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹر پر مارٹر گولے برسائے جس کی زد میں آکر سیریان گاؤں کا 35 سالہ شہری زخمی ہو گیا جبکہ شکر گڑھ سیکٹر میں نانگل گاؤں کا 57 سالہ شہری شدید زخمی ہو گیا۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی جانب سے 48 گھنٹے کے دوران کئی مقامات پر بھاری توپ خانہ اور مارٹر گولے کا استعمال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار، ایل او سی پر گولہ باری سے 4 شہری زخمی

گزشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے شاردا، ڈھڈنیال اور شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ گولہ باری سے بسان والی اور چہاری گاؤں کے 4 شہری شدید زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور ان کی توپوں کو خاموش کر دیا۔

 



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے