بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،چار پاکستانی زخمی،بھارت نے اب تک کتنی بارمعاہدے کی خلاف ورزی کی؟ جان کر ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھے

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،چار پاکستانی زخمی،بھارت نے اب تک کتنی بارمعاہدے کی خلاف ورزی کی؟ جان کر ہر پاکستانی کا خون کھول اٹھے


بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،چار پاکستانی زخمی،بھارت نے اب تک کتنی …

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ایسے وقت میں جب پاکستان وبائی مرض کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف ہے بھارت پر حسب سابق جنگی جنون سوار ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں وہ متعدد بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے جس سے چار پاکستانی زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارت نے 24 گھنٹےکےدوران جنگ بندی معاہدےکی کئی بار خلاف ورزیاں کیں۔ بھارتی فوج نے شاردہ،ڈھڈنیال سیکٹرزپربلااشتعال فائرنگ کی جبکہ اس دوران  بھارتی فوج کی جانب سے توپ خانےاوربھاری ہتھیاروں کااستعمال بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سےبیسن ویلی،چری گاؤں میں4 شہری زخمی ہوئے اور ان زخمیوں میں 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخار نے کہاہے کہ بھارتی افواج نے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا،بھارت کی بلا اشتعال گولہ باری پرپاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی،پاک فوج نے بھارتی چوکیوں کوموثر انداز میں نشانہ بنایا.

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نےفائرنگ کرنے والی بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے جنوری سےاب تک 708بارجنگ بندی معاہدےکی خلاف وزری  کی ہے جس سے رواں سال 2 شہری شہیداور42 زخمی ہوئے۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے