بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک تو سیع کر دی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک تو سیع کر دی


بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک تو سیع کر دی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نوول کرونا وائرس کی وبا کے باعث  ملک بھر میں لاک ڈان میں 3مئی تک توسیع کر دی،انڈیا  میں 25مارچ سے لاک ڈاؤن ہے جس میں تین مئی تک توسیع کر دی گئی ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بھارتی معاشرے کے مختلف حلقوں سے تجاویز لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو 3مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جو علاقے نوول کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور جہاں پر لوگوں نے لاک ڈاؤن کے ضابطوں پر عمل کیا ہے وہاں پر20اپریل سے کچھ رعایتیں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان علاقوں میں نوول کرونا وائرس دوبارہ پھیلا تو یہ پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں میں رعایت پر کل تفصیلی ہدایت نامہ جاری کر دیاجائے گا، اس ہدایت نامہ پر عمل درآمد کے دوران غریبوں اور روزانہ کی بنیاد پر کمانے والوں کی ضروریات کا بہت خیال رکھا گیا اور آمدہ فصل کی کٹائی کے دوران کسانوں کی مدد کی گئی۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے