بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور اب مقبوضہ کشمیر کو ۔۔۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمودی سرکار کے مکروہ عزائم بے نقاب کر دیئے

بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور اب مقبوضہ کشمیر کو ۔۔۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےمودی سرکار کے مکروہ عزائم بے نقاب کر دیئے


بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور اب مقبوضہ کشمیر کو …

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے،جھوٹے دعوؤں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا ہے، بیرون ملک مقیم ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں،پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے ،ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پارلیمانی سب کمیٹی برائے مسائل تبلیغی جماعت و زائرین شہریار خان آفریدی،سپیشل سیکرٹری خارجہ معظم علی خان، ڈی جی نیشنل کرایسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر اور وزارت خارجہ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے متفقہ طور پر واضح ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے،اب تک ہم 9 خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں،ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں،ہمیں وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے اور میں نے تمام پاکستانی سفارتخانوں کو اپنے پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینیا، تنزانیہ، سوڈان اور جہاں جہاں بھی ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگ موجود ہیں،ہمارے ایمبیسڈرز ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے،بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں، پاکستانیوں کی وطن واپسی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے ،ٹسٹنگ اور کوارنٹائین کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی سٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہےاور بھارت ایل او سی پرمسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے، جھوٹے دعوؤں سے بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے ، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بھارتی اشتعال انگیزیوں میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی سٹیٹ میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اور بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ بھی منفی رہا ہے، لاکھوں لوگوں کی دہلی سے نقل مکانی دیکھی گئی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے