بھارت میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر غیر ملکی سیاحوں کوایسی سزا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

بھارت میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر غیر ملکی سیاحوں کوایسی سزا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی


بھارت میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر غیر ملکی سیاحوں کوایسی سزا کہ جان کر آپ کی …

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے 10 غیر ملکی سیاحوں کو پانچ پانچ سو بار معافی نامہ لکھوادیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے سیاحتی مقام گنگوتری میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 10 غیر ملکی سیاح لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چہل قدمی کے دوران پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ سیاحوں نے نہ صرف لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کی تھی بلکہ حفاظتی تدابیر بھی اختیار نہیں کی تھیں۔

پولیس انسپکٹر ونود کمار شرما نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی سیاحوں کو پانچ پانچ سو بار ’میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر معافی مانگتا ہوں‘ لکھوایا۔ ان سیاحوں نے نہ تو ماسک پہنے تھے اور نہ ہی ایک دوسرے سے فاصلہ رکھا تھا۔پولیس انسپکٹر نے مزید بتایا کہ گنگوتری کے مختلف ہوٹلوں میں اس وقت بھی 500 سو زائد غیر ملکی سیاح ٹھہرے ہوئے ہیں اور وہ اکثر لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے نظر آتے ہیں جس پر کئی بار تنبیہ بھی کیا ہے اور آج ہلکی سزا دی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ ماہ 21 روز کے مکمل لاک ڈاﺅن کیا گیا تھا جس میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے صحت افزا مقامات میں سیکڑوں غیر ملکی سیاح پھنس گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے