بھارت میں 21 دن کے لاک ڈاﺅن پر فحش ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد میں کتنے فیصد اضافہ ہو گیا؟ جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائے

بھارت میں 21 دن کے لاک ڈاﺅن پر فحش ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد میں کتنے فیصد اضافہ ہو گیا؟ جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو جائے


بھارت میں 21 دن کے لاک ڈاﺅن پر فحش ویب سائٹ دیکھنے والوں کی تعداد میں کتنے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہیں جن کی تفریح اور معلومات کے حصول کا واحد راستہ انٹرنیٹ ہی ہے مگر بھارتیوں کی کثیر تعداد نے لاک ڈاﺅن کے دوران فحش فلموں کی ویب سائٹس کا رخ کرتے ہوئے دیگر ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے پیش نظر دنیا کی کئی معروف فحش ویب سائٹس نے اپنی پریمیم سروسز مفت فراہم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور بھارتیوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جس کی وجہ سے27 مارچ کو عمومی ٹریفک کی نسبت 95.3% فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔

فحش ویب سائٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 مارچ کو بھارت میں لاک ڈاﺅن کا اعلان ہونے کے بعد سے ان کی ویب سائٹ پر آنے والے بھارتیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ویب سائٹ نے لوگوں کو گھروں میں محصور رکھنے کی غرض سے اپنی پریمیم سروسز ایک مہینے کیلئے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا بھارتیوں نے پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا۔

بھارت میں 24 مارچ کو لاک ڈاﺅن کا اعلان ہونے کے بعد فحش ویب سائٹ پر آنے والے بھارتیوں کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 27 مارچ کو اس میں 95 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اگرچہ رواں ہفتے ان اعداد و شمار میں کمی ہوئی ہے اور اب یہ 64 فیصد پر پہنچ چکی ہے لیکن اس سے یہ بات واضح ہے کہ لاک ڈاﺅن اور مفت فحش فلموں کی موقع سے بھارتیوں نے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکہ، انگلینڈ، اٹلی، سپین اور روس میں بھی فحش فلمیں دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے مگر بھارت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے