بھارت کیخلاف کیس پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑ گیا 16 لاکھ ڈالر بی سی سی آئی کو دینے کے علاوہ کتنا نقصان ہوا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارت کیخلاف کیس پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑ گیا 16 لاکھ ڈالر بی سی سی آئی کو دینے کے علاوہ کتنا نقصان ہوا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


بھارت کیخلاف کیس پی سی بی کی جیب پر بھاری پڑ گیا، 16 لاکھ ڈالر بی سی سی آئی کو …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کیخلاف کیس پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جیب پر بھاری پڑ گیا جبکہ 16 لاکھ ڈالر بی سی سی آئی کو دینے کے بعد اب نیا انکشاف ہوا ہے کہ وکلاءکی فیس اور سفری اخراجات شامل کر کے مجموعی طور پر تقریباً 22 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 2018ءمیں بھارتی بورڈ کیخلاف70 ملین ڈالر زرتلافی کا مقدمہ کیا تھا اور اس کیس کی بنیاد اس مفاہمت کی یادداشت کو بنایا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کو 2015ءسے2023ءتک 6 باہمی سیریز کھیلنا تھیں، مگر بی سی سی آئی نے حکومت سے اجازت نہ ملنے کا جواز دے کر اس پر عمل نہیں کیا اور آئی سی سی کمیٹی نے بھی اس موقف کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کو الٹا بھارت کو16 لاکھ ڈالر نقصان اوراخراجات کی مد میں ادا کرنے کا کہا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں کیس ہارنے پر پاکستان نے بھارت کو تقریباً16 لاکھ ڈالر دینا ادا کئے تھے اور گزشتہ برس ایک انٹرویو میں چیئرمین احسان مانی نے تقریباً 22 لاکھ ڈالر کے مجموعی نقصان کا انکشاف کیا تھا جس میں وکلاءکی فیس اور سفری اخراجات بھی شامل تھے تاہم اب چند دستاویزات سامنے آئی ہیں جن میں اس کیس کے حوالے سے مختلف اخراجات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ’ایکسپریس نیوز‘ کے مطابق سلمان نصیر نے بطور جی ایم لیگل افیئرز سلمان نصیر نے اس کیس کیلئے 10 ٹورز پر 71 لاکھ 19 ہزار73 روپے پھونک دئیے، وہ7 بار برطانیہ گئے اور3 دبئی کے دورے کئے جبکہ 12 سے 15 اگست 2017ءتک وہ وکلا سے ملاقات کیلئے برطانیہ میں رہے اورچار لاکھ83 ہزار268روپے خرچ کئے۔ 19 سے 24 ستمبر تک وہ دوبارہ وکلا سے ملنے برطانیہ گئے اور اس دورے پر چار لاکھ 53 ہزار 122 روپے لگے، 28 سے 30 نومبر تک تیسرے دورہ برطانیہ پر ایک لاکھ 72 ہزار 917 روپے صرف ہوئے۔

13 اور14مارچ 2018کو دبئی میں وکلاءسے ملاقات پر31 لاکھ 77 ہزار133روپے لگے، 9 سے 12 اپریل 2018ءتک دورہ برطانیہ پر 3 لاکھ 66 ہزار 765 روپے خرچ ہوئے، 25 سے 30 اپریل تک دبئی ٹور پر3 لاکھ 69 ہزار753 روپے کے اخراجات آئے جبکہ 7 سے11 مئی تک برطانیہ کے دورے پر 3 لاکھ 66 ہزار96 روپے صرف کئے گئے، 7 سے 12 جولائی کے درمیان ایک اور برطانوی ٹور پر4 لاکھ 64 ہزار590 روپے خرچ ہوئے،9 سے12 ستمبر 2018 تک دورہ برطانیہ پر 6 لاکھ385 روپے لگے، 23 ستمبر سے3 اکتوبر 2018 تک دبئی میں بھارتی کیس کے حوالے سے میٹنگ کیلئے جانے پر6 لاکھ 64 ہزار 994 روپے خرچ ہوئے۔اس وقت چیف آپریٹنگ آفیسر کی بھی ذمہ داری سنبھالے ہوئے سلمان نصیر نے اگست 2017ءسے فروری 2019ءتک مجموعی طور پر20 غیر ملکی دورے کئے جن پر 99 لاکھ74 ہزار269 روپے کے اخراجات آئے۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے