بھارت کے ہاتھوں پی سی بی کو ایک مرتبہ پھر شکست، اس مرتبہ بھارت نے کیا حاصل کر لیا؟ پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

mobile logo


بھارت کے ہاتھوں پی سی بی کو ایک مرتبہ پھر شکست، اس مرتبہ بھارت نے کیا حاصل کر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو قائل کرنے میں ناکام رہا ہے اور بھارت کو ویمنز سیریز نہ کھیلنے کے باوجود 3 پوائنٹس مل گئے ہیں جبکہ 2021ءکے ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم نے چیمپین شپ میچز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کی میزبانی کرنا تھی تاہم ایسا نہیں ہو سکا جس کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کر کے پوائنٹس دینے کا کہا تھا جبکہ بھارتی بورڈ نے تکنیکی کمیٹی میں سیریز کیلئے حکومتی اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کیا جس پر یہ فیصلہ سنایا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سری لنکا اور نیوزی لینڈ جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی سیریز کے آخری راﺅنڈ میچز منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل کے تحت آسٹریلیا 37، انگلینڈ 29، جنوبی افریقہ 25، بھارت 23، پاکستان 19، نیوزی لینڈ 17، ویسٹ انڈیز 13 اور سر ی لنکا 5 پوائنٹس کا حامل ہے۔

اگلے سال ویمنز ورلڈکپ کے میزبان نیوزی لینڈ سمیت چار ٹاپ ٹیموں کے براہ راست کوالیفائی کرنے کے بعد اب مزید تین ٹیموں کا انتخاب ہونا ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 3سے 19جولائی تک سری لنکا میں ہو گا جن میں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، زمبابوے، پاپوانیوگنی، امریکہ اور ہالینڈ مدمقابل ہوں گے۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے