”بھار ت میں لوگوں کو کچرے سے کھانا چنتے دیکھا ہے “شاہد آفریدی نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا

”بھار ت میں لوگوں کو کچرے سے کھانا چنتے دیکھا ہے “شاہد آفریدی نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا


”بھار ت میں لوگوں کو کچرے سے کھانا چنتے دیکھا ہے “شاہد آفریدی نے مودی سرکار …

”بھار ت میں لوگوں کو کچرے سے کھانا چنتے دیکھا ہے “شاہد آفریدی نے مودی سرکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا

  

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب اختر کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے پاک بھارت میچ کی تجویز کی مخالفت کرنے والے سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے بھارت میں غربت کے سبب لوگوں کو کچرے میں سے کھانا چن کر کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔ کوہاٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق بھارتی کپتان کپیل دیو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک مشترکہ دشمن ہے اور ہمیں اس دشمن کو شکست دینے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں شعیب اختر کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں لیکن مودی حکومت کبھی بھی پاکستان بھارت کرکٹ کی حمایت نہیں کرے گی جبکہ مجھے یہ بات بھی سمجھ نہیں آئی کہ کپیل دیو نے یہ کیوں کہا کہ ہمیں پاکستان کے ساتھ مل کر فنڈز جمع کرنے کی ضرورت نہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بحران کے وقت میں کسی کو بھی اس طرح بات نہیں کرنی چاہیے، میں نے بھارت میں لوگوں کو کچرے میں سے کھانا چن کر کھاتے ہوئے دیکھا ہے اور میرے خیال میں ہم سب کو کورونا جیسے مشترکہ دشمن کا سامنا کرنا چاہیے۔2011 ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کا اعزاز رکھنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کے الزامات عائد کرنا انتہائی بیوقوفانہ ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے