”بہت سے بیٹسمین خوش تھے کہ محمد آصف پر پابندی لگ گئی اور۔۔۔“ کیوین پیٹرسن نے حیران کن انکشاف کر دیا

”بہت سے بیٹسمین خوش تھے کہ محمد آصف پر پابندی لگ گئی اور۔۔۔“ کیوین پیٹرسن نے حیران کن انکشاف کر دیا


”بہت سے بیٹسمین خوش تھے کہ محمد آصف پر پابندی لگ گئی اور۔۔۔“ کیوین پیٹرسن نے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز کیوین پیٹرسن نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد آصف کو اپنے کیرئیر کا سب سے بہترین اور مشکل باﺅلر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے بلے باز اس بات پر خوش تھے کہ ان پر پابندی عائد ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے کیوین پیٹرسن کو ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں دو، دو مرتبہ پویلین کی راہ دکھا رکھی ہے جبکہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک مرتبہ آﺅٹ کیا۔ لیکن ان کا کیرئیر اس وقت تاریکی میں ڈوب گیا جب 2010ءکے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث 7 سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔

کیوین پیٹرسن نے کہا کہ ”میرے خیال سے دنیائے کرکٹ میں بہت سے ایسے بلے باز تھے جو محمد آصف پر پابندی لگنے کی وجہ سے خوش ہوئے! میں نے اپنے کیرئیر میں جن باﺅلرز کا سامنا کیا، محمد آصف ان میں سب سے بہترین تھے، میں ان کے سامنے بے بس ہوتا تھا۔“

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 106 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد آصف نے اکتوبر 2017ءمیں ڈومیسٹک کرکٹ میں کم بیک کیا تاہم وہ دوبارہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے