بیرون ملک سے آنیوالے ہر شہری کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے وزیر صحت سندھ

mobile logo


بیرون ملک سے آنیوالے ہر شہری کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے، وزیر صحت سندھ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بیرون ملکوں سے آنے والے ہر پاکستانی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہاکہ عمان سے آنے والے 130 افراد کا کورونا ٹیسٹ کےلئے سیمپل جمع کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، نتائج آنے تک ان افراد کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئیں گے ان کا علاج محکمہ صحت سندھ کی طرف سے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے بیرون ملک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن لانے کی اجازت دی ہے جس کے لیے قومی ائیرلائن نے آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید :

قومیعلاقائیسندھکراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے