بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ،ہزاروں وطن واپسی کے منتظر ہیں،شاہ محمود قریشی

بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ،ہزاروں وطن واپسی کے منتظر ہیں،شاہ محمود قریشی


بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ،ہزاروں وطن واپسی کے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں ،ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں،وطن واپسی کیلئے ،ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں شہریار آفریدی،سیکرٹری خارجہ معظم علی خان اور سینئرافسران نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے متفقہ طور پر واضح ایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے،بیرون ملک مقیم 1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں ،ہزاروں پاکستانی ابھی تک وطن واپسی کے منتظر ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ وطن واپسی کے منتظر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تکالیف کا مکمل احساس ہے ،پاکستانی سفارتخانوں کو پاکستانی بھائیوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں ،وطن واپسی کیلئے ،ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی سہولیات کے پیش نظر، صوبوں کو آگے بڑھنا ہو گا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور واپسی کیلئے کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں ،زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ سفارتی عملہ بیرون ملک تبلیغی جماعت کے افراد سے مکمل رابطے میں ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے