بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے سول ایوی ایشن کو روزانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟تشویش ناک اعداد و شمار سامنے آگئے

بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے سول ایوی ایشن کو روزانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟تشویش ناک اعداد و شمار سامنے آگئے


بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے سول ایوی ایشن کو روزانہ کتنا نقصان …

بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے سول ایوی ایشن کو روزانہ کتنا نقصان ہو رہا ہے؟تشویش ناک اعداد و شمار سامنے آگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کو روزانہ کروڑوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کرونا وائرس کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن کو انٹرنیشنل فلائٹس کے ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں روزانہ کروڑوں کا خسارہ ہورہا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر بلنگ کی جانب سے جوائنٹ سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کو ای میل کی گئی ہے جس میں اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یکم تا 15 مارچ کا خسارہ 69 کروڑ 89 لاکھ 50 ہزار روپے رہا، 16 سے 31 مارچ تک 3 ارب 1 کروڑ 90 لاکھ 40 ہزار روپے خسارہ ہوا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ یکم سے 11 اپریل تک 2 ارب 76 کروڑ 67 لاکھ روپے خسارہ ہوا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق ایرو ناٹیکل چارجز کی مد میں یکم مارچ سے روزانہ 47 کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار روپے نقصان ہو رہا ہے، انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی تک مزید 25 کروڑ 97 لاکھ روپے روزانہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مزید : بزنس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے