بین سٹوکس نے ویرات کوہلی کو اہم ترین اعزاز سے محروم کر دیا

بین سٹوکس نے ویرات کوہلی کو اہم ترین اعزاز سے محروم کر دیا


بین سٹوکس نے ویرات کوہلی کو اہم ترین اعزاز سے محروم کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اس اعزاز سے محروم کردیا جو وہ مسلسل تین برس سے حاصل کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ” کرکٹ کی بائبل“ کہلانے والی کتاب وزڈن نے بین سٹوکس کو دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دے دیا، ویرات کوہلی مسلسل تین برس سے یہ اعزاز حاصل کرتے آ رہے تھے۔ وزڈن نے اپنی 2020ءکی اشاعت میں انگلش کرکٹر کو اس اعزاز سے نوازا ہے جس کی وجہ ورلڈ کپ 2019ءمیں بین سٹوکس کی شاندار کارکردگی ہے۔

بین سٹوکس 2005ءکے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی ہیں جبکہ 2005ءمیں اینڈریو فلنٹوف نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ایلس پیری کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے