تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے :حافظ حسین احمد

تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے :حافظ حسین احمد


تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے …

تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے :حافظ حسین احمد

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما اسلام ف پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، کورنا وائرس تبلیغی جماعت کی وجہ سے نہیںنااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےملک بھر میں پھیلا، جمعیت علما اسلام تبلیغی جماعت کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی ،کورنا وائرس عالمی وبا ہے ، قوم کو اجتماعی طور پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ حسین احمد نے کہا کہ  کورنا وائرس عالمی مسئلہ بن چکا ہے، بلوچستان میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات نہیں اٹھا ئے گئے جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھلنے کا مزید خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس رب العالمین کی طرف سے امتحان ہے، قوم اجتماعی دعائیں کرے اور کورنا وائرس سے بچنے کے لئے اللہ تبارک و تعالی سے رجوع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ  تبلیغی جماعت کے لیے مساجد کے دروازے بند کرنا مزید عذاب الہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، کورنا وائرس تبلیغی جماعت کی وجہ سے نہیںنااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےملک بھر میں پھیلا، جمعیت علما اسلام تبلیغی جماعت کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کو برداشت نہیں کرے گی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے