تحریک انصاف سندھ کے رہنما مہیندر دیو لکھانی کے سسر کا بھارت میں دیہانت

mobile logo


تحریک انصاف سندھ کے رہنما مہیندر دیو لکھانی کے سسر کا بھارت میں دیہانت

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر) عمرکوٹ کے معروف سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر ہرچند رائے ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی تحریک انصاف سندھ کے رہنما مہیندر دیو لکھانی کے سسر بھارت کے شہرجودھپور میں دیہانت کرگئے ۔ ڈاکٹر ھرچندرائے ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور پی ٹی آئی سندھ کے رہنما سردار مہیندر دیو لکھانی کے سسر شری اوم پرکاش وشوکرماجی مختصر علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں جودھپور انڈیا میں دیہانت کرگئے ۔

مختلف سیاسی ، سماجی ، صحافی ، وکلاء، پریس کلب عمرکوٹ کے صدر فقیر رسول بخش رحمدانی،سینئرصحافی سیدریحان شبیر،غلام محمد کمبار،تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالھی،سماجی رہنما میر نادرعلی ابڑو، پریس کلب عمرکوٹ کے سرپرست اعلی حاجی گل حسن آریسر،سمیت کئی ایک رہنمائوں نے مہیندر دیو سے انکے سسرکے دیہانت پردلی دکھ اور افسوس کااظہارکیا۔ کراچی میں انکی رہائش گاہ پر سیاسی ، سماجی ، سول سوسائٹی کے رہنماﺅں ، دوستوں کی برادری کے افراد نے سردار مہیندر دیو لکھانی سے ان کے سسرکی دیہانت کرنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

مزید :

علاقائیسندھعمرکوٹ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے