تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے بھتیجے کی منگی کی تقریب، حکومتی ہدایات کی دھجیاں اڑا دی گئیں

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے بھتیجے کی منگی کی تقریب، حکومتی ہدایات کی دھجیاں اڑا دی گئیں


تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے بھتیجے کی منگی کی تقریب، حکومتی ہدایات کی …

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الٰہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے سماجی رابطے کے حکومتی احتیاطی تدابیر کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم پی اے فضل الہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔فضل الہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں شریک لوگوں نے نہ تو سماجی رابطے کا خیال رکھا اور نہ ہی ماسک استعمال کیے۔

ایم پی اے فضل الٰہی نے بتایا کہ منگنی کی تقریب مجبوری میں منعقد کی گئی، 30 سے 40 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ پختون روایات ہیں منگنی کے لیے زبان دے چکے تھے، رشتہ پکا نہ کرتے تو ہمارے خاندانوں میں تعلقات خراب ہوجاتے۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے