تفتان سرحد سے مزید زائرین سکھر پہنچ گئے،انہیں کہاں رکھا گیا ہے؟تفصیل آ گئی

تفتان سرحد سے مزید زائرین سکھر پہنچ گئے،انہیں کہاں رکھا گیا ہے؟تفصیل آ گئی


تفتان سرحد سے مزید زائرین سکھر پہنچ گئے،انہیں کہاں رکھا گیا ہے؟تفصیل آ گئی

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کروناوائرس کے پیش نظر بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان سے مزید 29 زائرین کو سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر اور ڈیرہ غازی خان قرنطینہ سینٹرز میں سیکڑوں زائرین موجود ہیں جبکہ وہ افراد جو صحت یاب ہوچکے اور جن کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے انہیں گھر بھیجنے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔انچارج قرنطینہ سینٹر سکھر کا کہنا ہے کہ تفتان بارڈر سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 29زائرین کو منتقل کیا گیا ہے، سینٹر منتقل کیے گئے 29افراد میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کروناوائرس کی تشخیص کے لیے زائرین کے نمونے لینے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔ تمام نمونے کرونا تشخیص کے لیے کراچی بھجوائے جائیں گے، جبکہ زائرین ٹیسٹ نتائج کے اعلان تک قرنطینہ میں ہی رہیں گے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے