” تقریباً 61 ہزار کورونا ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 5 لاکھ پازیٹو آئے ہیں“سینئر صحافی صابر شاکر کی ویڈیو وائرل ہوگئی

” تقریباً 61 ہزار کورونا ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 5 لاکھ پازیٹو آئے ہیں“سینئر صحافی صابر شاکر کی ویڈیو وائرل ہوگئی


” تقریباً 61 ہزار کورونا ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 5 لاکھ پازیٹو آئے ہیں“سینئر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز پانچ ہزار سے زائد بڑھ گئے ہیں جبکہ تقریباً 61 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور جب یہی بات سینئر صحافی صابر شاکر نے بتانی چاہی تو ان کی زبان پھسل گئی اور سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا ہو گیاہے اور طرح طرح کی میم وائرل ہو رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی صابر شاکر کی ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے اپنے سننے والوں اور کورونا کی صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں ۔ ” ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانچ لاکھ کورونا وائرس کے کیسز پازیٹو آ گئے ہیں اور تقریب 61 ہزار ٹیسٹ ہوئے ہیں یعنی بیماری کا تناسب پانچ فیصد بنتا ہے ۔“

اس ایک جملے کی ادائیگی میں صابر شاکر کی زبان پھسل گئی اور وہ پانچ ہزار کو غلطی سے پانچ لاکھ بول گئے جس کے باعث یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی ہے اور صارفین مزاحیہ میم بنا بنا کر شیئر کر رہے ہیں ۔

صابر شاکر نے جب اپنی یہ ویڈیو وائرل ہو تے دیکھی ہو گی تویقینا وہ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائے ہوں گے ، بہرحال انہوں نے اپنی ویڈیو پر وضاحتی بیان جاری کر دیاہے اور اس میں بھی انہوں نے مزاحیہ پہلو کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ہے ۔

صابر شاکر نے اپنی غلطی کی تصحیح کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا کہ ”ساٹھ ہزار ٹیسٹ ہوئے پانچ ہزار پازیٹو آئے تقریباً 8.3% تناسب ہے۔ جو کہ الارمنگ ہے۔زبان پھسل ہی جاتی ہے۔ معذرت۔ لیکن مجھے خوشی ہوئی کہ آپ سب لوگ مجھے اتنا غور سے سنتے ہیں۔“

صابر شاکر کی ویڈیو پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر سحر کامران نے بھی شیئر کی اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” میرا حساب ذرا کمزور ہے سمجھے نہیں آ رہا اگر کورونا کے ساٹھ ہزار ٹیسٹ ہوں تو پانچ لاکھ کیسے پازیٹو آ سکتے ہیں ۔“ویڈیو بھی دیکھیں:

صابر شاکر کی ویڈیو کو لے کر سوشل میڈیا پر لوگ مزے مزے کے مضحکہ خیز پیغامات جار ی کر ہے ہیں ، ایک خرم قریشی نامی صارف نے تو صابر شاکر کو گریڈ ز ہی دینا شروع کر دیئے اور لکھا کہ ” جنرل نالج ” ڈی“، میتھ ”ایف“، پریزنٹیشن سکلز”منفی بی “۔

میاں عمر نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ” ذرا فرض کریں کہ صابر شاکر آپ کے ریاضی کے استاد ہیں “

محمد اعزاز نے ٹویٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” ریاض کا نوبل انعام اس آدمی کو دیا جانا چاہیے ، ریاضی دان صابر شاکر “

صحافی رائے ثاقب کھرل بھی میدان میں آئے اور انہوں نے لکھا کہ۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے