تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں: فردوس عاشق اعوان

تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں: فردوس عاشق اعوان


تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختار ہیں، اٹھارویں ترمیم ان کے آئینی اختیارات کی ضامن ہے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سندھ حکومت اپنے صوبے کے حالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے لے، لاک ڈائون کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے، وفاق صوبوں کی جانب سے کورونا سے بچائو کے تمام اقدامات کو مزید موثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرتا رہے گا، عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں، تمام اکائیوں کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ان کا نصب العین ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے