” تم اپنی اوقات میں رہو” لائیو پروگرام میں فیصل واوڈا

" تم اپنی اوقات میں رہو" لائیو پروگرام میں فیصل واوڈا


” تم اپنی اوقات میں رہو” لائیو پروگرام میں فیصل واوڈا اور مرتضیٰ وہاب کے …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور سندھ حکومت کے ترجمان فیصل واوڈا میں جھڑپ ہوگئی۔

دنیا نیوز کا پروگرام آن دی فرنٹ  شروع ہوا تو پہلے 10 منٹ فیصل واوڈا نے دل کھول کر بات کی اور سندھ حکومت پر الزامات کی بارش کردی۔ اگلے 10 منٹ مرتضیٰ وہاب نے بھرپور جوابات دیے اور ساتھ وفاقی وزرا کو شرم بھی دلاتے رہے ، اس دوران اینکر پرسن کامران شاہد اور لیگی رہنما میاں جاوید لطیف خاموشی کی تصویر بنے رہے۔

جب مرتضیٰ وہاب کے 10 منٹ مکمل ہوئے تو فیصل واوڈا کی دوبارہ باری آگئی۔ وفاقی وزیر نے بات شروع کرتے ہی کہا کہ ” آپ لاڑکانہ کا گراؤنڈ تسخیر نہیں کر رہے۔” وفاقی وزیر کی اس بات پر مرتضیٰ وہاب طیش میں آگئے اور ایک جملے کے دوران فیصل واوڈا کو ” تم” کہہ کر مخاطب کیا لیکن اگلے ہی لمحے ” آپ” کے طرزِ تخاطب پر آگئے لیکن شاید فیصل واوڈا بحث کے دوران ” تم” سن چکے تھے۔

اسی دوران فیصل واوڈا نے مرتضیٰ وہاب سے کہا "اب آپ سننے کی بھی ہمت رکھیں، زیادہ ہیرو بننے کی ضرورت نہیں ہے”

اس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا ” میرا منہ نہ کھلواؤ، آپ بدتمیزی نہ کریں، آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ کو بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے۔”

ترجمان سندھ حکومت کی بات کے جواب میں وفاقی وزیر نے بھی طیش میں کہہ دیا ” زیادہ ہیرو نہ بنو، اپنی اوقات میں رہو، تم اپنی اوقات میں رہو۔”

اسی دوران اینکر پرسن کامران شاہد نے مداخلت کرکے معاملہ ٹھنڈا کرادیا۔ اس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا "میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں کہ ذاتی حملے نہ کریں، جو بات کرنی ہے وہ کریں۔” فیصل واوڈا نے بھی عہد کیا  کہ ” اب میں لاڑکانہ گراؤنڈ کی بات نہیں کروں گا۔” اس کے بعد پروگرام روٹین کے مطابق آگے بڑھنے لگا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے