تھرمل کیمرے ہوگئے مسجد نبوی میں نصب، یہ کیا کام سر انجام دیں گے؟ اہم تفصیلات آگئیں

مسجد نبوی میں تھرمل کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں


مسجد نبوی کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کی خاطر مسجد نبوی میں تھرمل کیمرے نصب کر دیئے گئے، ان جدید کیمروں کی مدد سے مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کا جسمانی درجہ حرارت جانچا جا سکے گا۔

العربیہ کے مطابق یہ تھرمل کیمرے بیک وقت 25 افراد کے جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی مدد سے نو میٹر کی دوری سے آواز اور تصویر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

تصاویر پر مشتمل ڈیٹا ایک ماہ تک محفوظ رکھا جا سکے گا، جسے حسب ضرورت ماہرین کو براہ راست بھیجا جا سکتا ہے۔ان تھرمل کیمروں کی خاصیت یہ ہے کہ مسجد میں آنے والے افراد کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کے بعد اسے کنٹرو ل روم میں موجود مانیٹر پر ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ الرٹ بھی جاری کرے گا۔ 

اس کے علاوہ موبائل سسٹم پر بھی کسی بھی نمازی کی رپورٹ بھی بھیجی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 6380 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ وفات پانے والوں کی گنتی 83 ہو گئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 990 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر لوگوں کی طرف سے احتیاط نہ برتی گئی تو مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی 2لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ 



install suchtv android app on google app store



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے