تین روز میں نئے ایس او پیز بنائے جائیں ورنہ ۔۔۔کار ڈیلرز بھی میدان میں آگئے ،حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

تین روز میں نئے ایس او پیز بنائے جائیں ورنہ ۔۔۔کار ڈیلرز بھی میدان میں آگئے ،حکومت کو بڑی دھمکی دے دی


تین روز میں نئے ایس او پیز بنائے جائیں ورنہ ۔۔۔کار ڈیلرز بھی میدان میں آگئے …

تین روز میں نئے ایس او پیز بنائے جائیں ورنہ ۔۔۔کار ڈیلرز بھی میدان میں آگئے ،حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن اور آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے عہدیدار مشترکہ پریس کانفرنس ،کار لائن کے تاجروں نے حکومت کو کار شورومز کھولنے کے لئے 3 روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کینال ویو میں لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ کے چئیرمین چودھری ادریس، آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے مرکزی جنرل سیکریٹری نعیم میر، مولانا شوکت علی روڈ کار ڈیلرز کے صدر شعیب خان، آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، عبدالروف مغل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت کار ڈیلرز کے دلوں سے اتر گئی ہے کیونکہ کار ڈیلرز نے ہمیشہ پی ٹی آئی کی حکومت کو سپورٹ کیا لیکن حکومت نے کار لائن کے شعبے کو کاروبار کی اجازت نہ دے کر حکومت نے ہمارا معاشی قتل کیا ہے تاہم حکومت کو 3 روز کی مہلت دیتے ہیں کہ وہ کار لائن سے تعلق رکھنے والوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دے ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے