جاوید میانداد کی نجی سکولوں کو فیسوں کی مد میں 20 فیصد رعایت دینے کے فیصلے پر کڑی تنقید، ایسا مطالبہ کر دیا کہ والدین بھی خوش ہو جائیں

جاوید میانداد کی نجی سکولوں کو فیسوں کی مد میں 20 فیصد رعایت دینے کے فیصلے پر کڑی تنقید، ایسا مطالبہ کر دیا کہ والدین بھی خوش ہو جائیں


جاوید میانداد کی نجی سکولوں کو فیسوں کی مد میں 20 فیصد رعایت دینے کے فیصلے پر …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے لاک ڈاﺅن کے دوران بھی بھارتی فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں کو فیس کی مد میں 20 فیصد رعایت دینے کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بھاری فیسیں وصول کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں نے بہت مال بنالیا، انہیں موجودہ صورتحال میں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فیس معاف کر دینی چاہئیں، نجی اسکول اس برے وقت میں لوگوں کی مدد کریں اور طالب علموں کی فیس معاف کر دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو عملے کے افراد کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں عطیات وصول کریں، دنیا بھر میں تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جاتی ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ وہ بھاری بھر کم فیسیں وصول کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو ہی بند کر دے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے