جمعہ کے روز کراچی میں نمازیوں اور پولیس کے درمیان تصادم،مفتی منیب الرحمان بھی میدان میں آگئے

جمعہ کے روز کراچی میں نمازیوں اور پولیس کے درمیان تصادم،مفتی منیب الرحمان بھی میدان میں آگئے


جمعہ کے روز کراچی میں نمازیوں اور پولیس کے درمیان تصادم،مفتی منیب الرحمان …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہاہے کہ لیاقت آباد میں جمعے کے روز پیش آنے والے واقعے میں پولیس کے پہل کرنے پر عوام مشتعل ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیاقت آباد کی مسجد میں مولانا رحیم داد نے لاؤڈ اسپیکر کے بغیر نماز جمعہ پڑھائی،امام مسجد  مولانا رحیم داد نے لاؤڈ سپیکر پر لوگوں کونہیں اکسایا بلکہ پولیس نے پہل کی اور لوگوں پرتشدد کیا، ردِّ عمل میں عوام نے محاذ آرائی کی۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ امام نے اعلان کیا کہ لوگ پرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں۔

واضح رہے حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے نماز جمعہ اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کی جانب سے روکنے پرعوام مشتعل ہو گئے اور اہلکاروں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بعدازاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کر کے امام مسجد، موذن اور کمیٹی ممبران کو گرفتار کر کے سرکاری مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔اس حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ جب حکومت کی جانب سے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے تو کسی کو بھی مجمع جمع نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے