جنوبی وزیرستان، پاک افغان سرحد کے قریب دھماکا، ایک ہلاک

جنوبی وزیرستان، پاک افغان سرحد کے قریب دھماکا، ایک ہلاک


جنوبی وزیرستان، پاک افغان سرحد کے قریب دھماکا، ایک ہلاک

جنوبی وزیرستان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر وانا فہد اللہ خان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد انگور اڈہ بازار کے قریب ایک دکان میں دھماکا ہوگیا جس سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے