جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ


جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذکی گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذکی گئی ،اعلامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی اس کے علاوہ ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی ہوگی،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ہوائی فائرنگ ،ہر قسم کے ہتھیارکی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پربھی پابندی ہوگی،اعلامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں 5سے زیادہ افرادکے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی اوردفعہ144کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائیگی،امیدواروں کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ممکنہ انتخابات سے چند ہفتے قبل دفعہ144کانفاذ کسی جمہوریت میں نہیں۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے