جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے، افغان طالبان نے ٹرمپ کو خبردار کر دیا

جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے، افغان طالبان نے ٹرمپ کو خبردار کر دیا


جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے، افغان طالبان نے …

جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے، افغان طالبان نے ٹرمپ کو خبردار کر دیا

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان میں جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی ونگ کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق افغانستان میں جنگجوؤں کے گھروں پر امریکی بمباری امن ڈیل سے متصادم ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں طالبان کے چیف مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر نے قطر میں امریکا سے احتجاج بھی کیا ہے،طالبان کے ارکان کو ان کے رہائشی علاقوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کی امن ڈیل میں کوئی جگہ نہیں بنتی۔ ادھر گذشتہ روز  امریکی مندوب برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے