’جو بھی لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر کے گھر سے نکلے اُسے گولی مار دو‘ وہ ملک جس کے صدر نے پولیس کو حکم دے دیا

’جو بھی لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر کے گھر سے نکلے اُسے گولی مار دو‘ وہ ملک جس کے صدر نے پولیس کو حکم دے دیا


’جو بھی لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کر کے گھر سے نکلے اُسے گولی مار دو‘ وہ ملک جس …

منیلا(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے مختلف حکومتیں سخت اقدامات اپنا رہی ہیں لیکن فلپائنی صدرروڈریگو ڈیوٹریٹ نے تو اس حوالے سے انتہا ہی کردی ہے۔

 صدر روڈریگو نے ملکی پولیس اور فوج کو حکم دیا ہے کہ اگر ایک ماہ کے لاک ڈاون کے دوران کوئی بھی شخص اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مشکلات پیدا کرے اسے گولی ماردی جائے۔  

رات گئے قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر روڈریگو نے کہا کہ تمام افراد خبردار رہیں، حکومتی احکامات پر عمل کریں یہ مشکل وقت ہے اسی لئے ایسا حکم جاری کیا۔

 اپنے خطاب میں صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تمام افراد جو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے دوران گرفتار کئے جائیں انہیں جیلوں میں کھانا تک نہیں دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فلپائن میں بھی کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے اور اب تک اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر چھیانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فلپائنی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں مریضوں کی تعداد دوہزار تین سو گیارہ ہے جبکہ پچاس افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے