جہلم سےچار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونےوالےسینئرلیگی رہنماراجہ افضل خان کی نماز جنازہ ادا،کتنے افرادنےشرکت کی ؟جانئے

جہلم سےچار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونےوالےسینئرلیگی رہنماراجہ افضل خان کی نماز جنازہ ادا،کتنے افرادنےشرکت کی ؟جانئے


جہلم سےچار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونےوالےسینئرلیگی رہنماراجہ افضل …

جہلم سےچار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونےوالےسینئرلیگی رہنماراجہ افضل خان کی نماز جنازہ ادا،کتنے افرادنےشرکت کی ؟جانئے

  

جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع جہلم سے چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے سینئر مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے قابل اعتماد ساتھہ راجہ محمد افضل خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی جانے والی دفعہ 144 کی موجودگی میں راجہ افضل خان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کر کے کورونا سے بچاؤ کے لئے تمام  طبی ماہرین اور حکومتی ہدایات کو  نظر انداز کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ضلع جہلم سے چار مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے سینئر مسلم لیگی رہنما راجہ محمد افضل خان داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے جنکی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔راجہ محمد افضل خان جہلم میں پیدا ہوئے اور جہلم ہی کو خدمت کا مرکز بنایا، یہی وجہ ہے کہ جہلم سے چار مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے، پہلی مرتبہ 1985 میں، دوسری مرتبہ 1988،تیسری مرتبہ 1993اور چوتھی مرتبہ 1997کو قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، 1990کا الیکشن صرف 351ووٹوں سے ہار گئے مگر جلد پنجاب سے ممبر سینٹ منتخب ہوئے، بلدیہ جہلم کی چیئرمینی سے لے کر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں جہلم کی نمائندگی کا حق ادا کیا، قومی اسمبلی کی کارروائی میں تقریباً ہر روز کوئی نہ کوئی آئٹم راجہ افضل کے نام سے جڑا ہوتا تھا اور سینیٹ میں بھی ایک پر زور آواز موجود ہوتی تھی،1993والی قومی اسمبلی میں وہ سب سے زیادہ ہاؤس بزنس دینے والے رکن تھے۔ انہوں نے ٹوٹل 900تحاریک التواءمیں 300کا نوٹس دیئے جو قومی اسمبلی کا ایک ریکارڈ ہے اور جہلم کے لوگوں کےلئے اعزاز نہ صرف یہ بلکہ سینیٹ میں تھوڑا عرصہ رہنے کے باوجود اتنے سر گرام تھے ، سینیٹ آف پاکستان نے جو ”رولنگ آف دی چیئر“ کتاب چھاپی جس میں راجہ افضل کے اٹھائے ہوئے ایشوز کو موضوع بنایا گیاہے اور آنے والے وقتوں کےلئے انہی سے رہنمائی لی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /جہلم



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے