حکومتِ پاکستان نے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے بڑا قدم اٹھالیا ، بڑی خوشخبری آگئی

پاکستانی سفارت خانہ


سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ضرورت مند پاکستانی شہریوں کے لیےآن لائن فارم جاری کردیا جس کی مدد سے وہ راشن حاصل کرسکتے ہیں۔

ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی جو ریاض میں مقیم ہیں اور انہیں راشن کی ضرورت ہے تو وہ آن لائن فارم بھر کر دیں۔

سفارت خانے کی جانب سے راشن کے ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے آن لائن درخواست فارم پیش کیا گیا جس کا لنک درج ذیل ہے۔

اس فارم کو کلک کر کے ریاض میں مقم پاکستانی اپنی  تفصیلات فارم میں پُر کرے گا جس کے بعد سفارت خانے کی جانب سے اُسے راشن فراہم کردیا جائے گا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’آن لائن فارم اُن مستحق افراد کے لیے ہے جو سعودی حکومت کی طرف سے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے لگائے جانے والے کرفیو کے باعث بے روزگار ہوجانے کی وجہ سے راشن کا انتظام کرنے سے قاصر ہیں‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’سفارت خانے کی جانب سے درخواست گزار کو راشن پہنچانے کی پوری کوشش کی جائے گی تاہم موجودہ صورت حال کے پیش نظر کوئی بھی بات کہنا قبل از وقت ہے‘۔

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا ہے، مکہ، مدینہ، ریاض سمیت تمام اہم شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل بند کیا گیا، حکومتی ہدایت پر تمام دفاتر کو بھی بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی کارکنان بھی گھروں پر ہیں.



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے